۱-توارِیخ 11:7-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور داؤُ دقلعہ میں رہنے لگا ۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُ دکا شہر رکھّا۔

8. اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِردا گِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔

9. اور داؤُ دترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔

10. اور داؤُ دکے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرا ئیل کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرا ئیل کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔

11. اور داؤُ دکے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوبعا م بِن حکمُو نی جو تِیسوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُن کو ایک ہی وقت میں قتل کِیا۔

12. اُس کے بعد اخوحی دودو کا بیٹا الیِعزر تھا جو اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔

13. وہ داؤُ دکے ساتھ فسد مّیِم میں تھا جہاں فِلستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے ۔ وہاں زمِین کا ایک قِطعہ جَو سے بھرا ہُؤا تھا اور لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگے۔

۱-توارِیخ 11