۱-توارِیخ 11:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. غرض اِسرا ئیل کے سب بزُرگ حبرُو ن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُ دنے حبرُو ن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُ دکو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔

4. اور داؤُ داور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔

5. اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُ دسے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُ دنے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا ۔ یِہی داؤُ دکا شہر ہے۔

6. اور داؤُ دنے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُو یاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔

7. اور داؤُ دقلعہ میں رہنے لگا ۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُ دکا شہر رکھّا۔

8. اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِردا گِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔

9. اور داؤُ دترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔

۱-توارِیخ 11