۱-توارِیخ 11:23-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔

24. یہوید ع کے بیٹے بنایا ہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور وہ اُن تِینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔

25. وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُ دنے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔

26. اور لشکروں میں سُورما یہ تھے ۔یُوآ ب کا بھائی عسا ہیلاور بَیت لحمی دودو کا بیٹا الحنا ن۔

27. اورسمّو ت ہروُری۔خلس فلونی۔

28. تقوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا ۔ابی عزر عنتوتی۔

29. سِبّکی حُوساتی ۔عیلی اخُوحی۔

30. مہری نطُوفاتی ۔حلد بِن بعنہ نطُوفاتی۔

31. بنی بِنیمِین کے جِبعہ کے رِیبی کا بیٹا اِتّی ۔بنایا ہ فرعاتونی۔

32. جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُور ی ۔ابی ایل عرباتی۔

۱-توارِیخ 11