41. اور عنہ کا بیٹا دِیسون تھا اور حمرا ن اور اِشبا ن اور یِترا ن اور کِرا ن دِیسون کے بیٹے تھے۔
42. اور ایصر کے بیٹے بِلہان اور زعوان اور یعقان تھےاور عُوض اور اران دِیسان کے بیٹے تھے۔
43. اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُو م پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں ۔بالع بِن بعور ۔ اُس کے شہر کا نام دِنہا با تھا۔
44. اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصرا ہیتھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
45. اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کاتھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
46. اور حشام مَر گیا اور ہددبِن بِدد جِس نے مِدیانیوںکو موآ ب کے مَیدان میں مارا اُس کی جگہبادشاہ ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔
47. اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مسرِ قہ کا تھا اُس کی جگہبادشاہ ہُؤا۔