یُوناہ 3:4-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور یُونا ہ شہر میں داخِل ہُؤا اور ایک دِن کی راہ چلا ۔ اُس نے مُنادی کی اور کہا چالِیس روز کے بعد نِینو ہ برباد کِیا جائے گا۔

5. تب نِینو ہ کے باشِندوں نے خُدا پر اِیمان لا کر روزہ کی مُنادی کی اور ادنیٰ و اعلیٰ سب نے ٹاٹ اوڑھا۔

6. اور یہ خبر نِینو ہ کے بادشاہ کو پُہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اُٹھا اور بادشاہی لِباس کو اُتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بَیٹھ گیا۔

7. اور بادشاہ اور اُس کے ارکانِ دَولت کے فرمان سے نِینو ہ میں یہ اِعلان کِیا گیا اور اِس بات کی مُنادی ہُوئی کہ کوئی اِنسان یا حَیوان گلّہ یا رمہ کُچھ نہ چکّھے اور نہ کھائے پِئے۔

یُوناہ 3