1. اور خُداوند کا کلام دُوسری بار یُونا ہ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نِینو ہ کو جا اور وہاں اُس بات کی مُنادی کر جِس کا مَیں تُجھے حُکم دیتا ہُوں۔
3. تب یُونا ہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق اُٹھ کر نِینو ہ کو گیا اور نِینو ہ بُہت بڑا شہر تھا ۔ اُس کی مسافت تِین دِن کی راہ تھی۔
4. اور یُونا ہ شہر میں داخِل ہُؤا اور ایک دِن کی راہ چلا ۔ اُس نے مُنادی کی اور کہا چالِیس روز کے بعد نِینو ہ برباد کِیا جائے گا۔