یُوناہ 2:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. تُو نے مُجھے گہرے سمُندر کی تہ میں پھینک دِیااور سَیلاب نے مُجھے گھیر لِیا ۔تیری سب مَوجیں اور لہریں مُجھ پر سے گُذر گِئیں

4. اور مَیں سمجھا کہ تیرے حضُور سے دُور ہو گیا ہُوںلیکن مَیں پِھر تیری مُقدّس ہَیکل کو دیکُھوں گا۔

5. سَیلاب نے میری جان کا مُحاصرہ کِیا۔سمُندر میری چاروں طرف تھا۔بحری نبات میرے سر پر لِپٹ گئی۔

6. مَیں پہاڑوں کی تہ تک غرق ہو گیا۔زمِین کے اڑبنگے ہمیشہ کے لِئے مُجھ پر بند ہو گئے ۔تَو بھی اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے میری جانپاتال سے بچائی۔

7. جب میرا دِل بیتاب ہُؤاتو مَیں نے خُداوند کو یادکِیااور میری دُعا تیری مُقدّ س ہَیکل میں تیرےحضُور پُہنچی۔

یُوناہ 2