7. اُس بِیمار نے اُسے جواب دِیا ۔ اَے خُداوند میرے پاس کوئی آدمی نہیں کہ جب پانی ہِلایا جائے تو مُجھے حَوض میں اُتار دے بلکہ میرے پُہنچتے پُہنچتے دُوسرا مُجھ سے پہلے اُتر پڑتا ہے۔
8. یِسُو ع نے اُس سے کہا اُٹھ اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چل پِھر۔
9. وہ شخص فوراً تندرُست ہو گیا اور اپنی چارپائی اُٹھا کر چلنے پِھرنے لگا۔وہ دِن سَبت کا تھا۔