38. اور اُس کے کلام کو اپنے دِلوں میں قائِم نہیں رکھتے کیونکہ جِسے اُس نے بھیجا ہے اُس کا یقِین نہیں کرتے۔
39. تُم کِتابِ مُقدّس میں ڈُھونڈتے ہو کیونکہ سمجھتے ہو کہ اُس میں ہمیشہ کی زِندگی تُمہیں مِلتی ہے اور یہ وہ ہے جو میری گواہی دیتی ہے۔
40. پِھر بھی تُم زِندگی پانے کے لِئے میرے پاس آنا نہیں چاہتے۔
41. مَیں آدمِیوں سے عِزّت نہیں چاہتا۔
42. لیکن مَیں تُم کو جانتا ہُوں کہ تُم میں خُدا کی محُبّت نہیں۔
43. مَیں اپنے باپ کے نام سے آیا ہُوں اور تُم مُجھے قبُول نہیں کرتے ۔ اگر کوئی اَور اپنے ہی نام سے آئے تو اُسے قبُول کر لو گے۔
44. تُم جو ایک دُوسرے سے عِزّت چاہتے ہو اور وہ عِزّت جو خُدایِ واحِد کی طرف سے ہوتی ہے نہیں چاہتے کیونکر اِیمان لا سکتے ہو؟۔
45. یہ نہ سمجھو کہ مَیں باپ سے تُمہاری شِکایت کرُوں گا ۔ تُمہاری شِکایت کرنے والا تو ہے یعنی مُو سیٰ جِس پر تُم نے اُمّید لگا رکھّی ہے۔
46. کیونکہ اگر تُم مُو سیٰ کا یقِین کرتے تو میرا بھی یقِین کرتے ۔ اِس لِئے کہ اُس نے میرے حق میں لِکھّا ہے۔