یُوحنّا 3:28-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. تُم خُود میرے گواہ ہو کہ مَیں نے کہا مَیں مسِیح نہیں مگر اُس کے آگے بھیجا گیا ہُوں۔

29. جِس کی دُلہن ہے وہ دُلہا ہے مگر دُلہا کا دوست جو کھڑا ہُؤا اُس کی سُنتا ہے دُلہا کی آواز سے بُہت خُوش ہوتا ہے ۔پس میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔

30. ضرُور ہے کہ وہ بڑھے اور مَیں گھٹُوں۔ وہ جوآسمان سے آیا ہے

31. جو اُوپر سے آتا ہے وہ سب سے اُوپر ہے ۔ جو زمِین سے ہے وہ زمِین ہی سے ہے اور زمِین ہی کی کہتا ہے ۔ جو آسمان سے آتا ہے وہ سب سے اُوپر ہے۔

32. جو کُچھ اُس نے دیکھا اور سُنا اُسی کی گواہی دیتا ہے اور کوئی اُس کی گواہی قبُول نہیں کرتا۔

33. جِس نے اُس کی گواہی قبُول کی اُس نے اِس بات پر مُہر کر دی کہ خُدا سچّا ہے۔

34. کیونکہ جِسے خُدا نے بھیجا وہ خُدا کی باتیں کہتا ہے ۔ اِس لِئے کہ وہ رُوح ناپ ناپ کر نہیں دیتا۔

35. باپ بیٹے سے مُحبّت رکھتا ہے اور اُس نے سب چِیزیں اُس کے ہاتھ میں دے دی ہیں۔

یُوحنّا 3