اُس نے دوبارہ اُس سے پِھر کہا اَے شمعُون ےُوحّنا کے بیٹے کیا تُو مُجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟اُس نے کہا ہاں خُداوند تُو تو جانتا ہی ہے کہ مَیں تُجھ کو عزِیز رکھتا ہُوں ۔ اُس نے اُس سے کہا تُو میری بھیڑوں کی گلّہ بانی کر۔