10. ہر شخص پہلے اچھّی مَے پیش کرتا ہے اور ناقِص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تُو نے اچھّی مَے اب تک رکھ چھوڑی ہے۔
11. یہ پہلا مُعجِزہ یِسُو ع نے قانایِ گلِیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاہِر کِیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے۔
12. اِس کے بعد وہ اور اُس کی ماں اور بھائی اور اُس کے شاگِرد کَفر نحُوم کو گئے اور وہاں چند روز رہے۔
13. یہُودِیوں کی عِیدِ فَسح نزدِیک تھی اور یِسُو ع یروشلِیم کو گیا۔
14. اُس نے ہَیکل میں بَیل اور بھیڑ اور کبُوتر بیچنے والوں کو اور صرّافوں کو بَیٹھے پایا۔
15. اور رسِّیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بَیلوں کو ہَیکل سے نِکال دِیا اور صرّافوں کی نقدی بکھیر دی اور اُن کے تختے اُلٹ دِئے۔