یُوحنّا 16:22-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. پس تُمہیں بھی اب تو غم ہے مگر مَیں تُم سے پِھر ملُوں گا اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری خُوشی کوئی تُم سے چِھین نہ لے گا۔

23. اُس دِن تُم مُجھ سے کُچھ نہ پُوچھو گے ۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر باپ سے کُچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تُم کو دے گا۔

24. اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا ۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔

25. مَیں نے یہ باتیں تُم سے تمثِیلوں میں کہِیں ۔ وہ وقت آتا ہے کہ پِھر تُم سے تمثِیلوں میں نہ کہوں گا بلکہ صاف صاف تُمہیں باپ کی خبر دُوں گا۔

26. اُس دِن تُم میرے نام سے مانگو گے اور مَیں تُم سے یہ نہیں کہتا کہ باپ سے تُمہارے لِئے درخواست کرُوں گا۔

27. اِس لِئے کہ باپ تو آپ ہی تُم کو عزِیز رکھتا ہے کیونکہ تُم نے مُجھ کو عزِیز رکھا ہے اور اِیمان لائے ہو کہ مَیں باپ کی طرف سے نِکلا۔

28. مَیں باپ میں سے نِکلا اور دُنیا میں آیا ہُوں ۔ پِھر دُنیا سے رُخصت ہو کر باپ کے پاس جاتا ہُوں۔

یُوحنّا 16