یُوحنّا 11:30-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

30. (یِسُو ع ابھی گاؤں میں نہیں پُہنچا تھا بلکہ اُسی جگہ تھا جہاں مر تھا اُس سے مِلی تھی)۔

31. پس جو یہُودی گھر میں اُس کے پاس تھے اور اُسے تسلّی دے رہے تھے یہ دیکھ کر کہ مریم جلد اُٹھ کر باہر گئی ۔ اِس خیال سے اُس کے پِیچھے ہو لِئے کہ وہ قبر پر رونے جاتی ہے۔

32. جب مر یم اُس جگہ پُہنچی جہاں یِسُو ع تھا اور اُسے دیکھا تو اُس کے قَدموں پر گِر کر اُس سے کہا اَے خُداوند اگر تُو یہاں ہوتا تو میرا بھائی نہ مَرتا۔

33. جب یِسُو ع نے اُسے اور اُن یہُودِیوں کو جو اُس کے ساتھ آئے تھے روتے دیکھا تو دِل میں نِہایت رنجِیدہ ہُؤا اور گھبرا کر کہا۔

34. تُم نے اُسے کہاں رکھّا ہے؟اُنہوں نے کہا اَے خُداوند! چل کر دیکھ لے۔

35. یِسُو ع کے آنسُو بہنے لگے۔

36. پس یہُودِیوں نے کہا دیکھو وہ اُس کو کَیسا عزِیز تھا۔

یُوحنّا 11