یُوایل 3:12-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیںکیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کراِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔

13. ہنسوا لگاؤ کیونکہ کھیت پک گیا ہے ۔آؤ رَوندوکیونکہ حَوض لبالباور کولھُو لبریز ہیںکیونکہ اُن کی شرارت عظِیم ہے۔

14. گروہ پر گروہ اِنفصا ل کی وادی میں ہےکیونکہ خُداوندکا دِن اِنفصا ل کی وادی میںآ پُہنچا۔

15. سُورج اور چاند تارِیک ہو جائیں گےاور سِتاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔

16. کیونکہ خُداوندصِیّوُن سے نعرہ مارے گااور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گااور آسمان و زمِین کانپیں گےلیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اوربنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔

یُوایل 3