یُوایل 2:14-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. کَون جانتا ہے کہ وہ باز رہےاور برکت باقی چھوڑےجو خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے نذر کی قُربانیاور تپاون ہو۔

15. صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکواور روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو ۔ مُقدّسمحفِل فراہم کرو۔

16. تُم لوگوں کو جمع کرو ۔ جماعت کو مُقدّس کرو ۔بزُرگوں کو اِکٹّھا کرو ۔بچّوں اور شِیرخواروں کو بھی فراہم کرو ۔دُلہا اپنی کوٹھری سے اور دُلہن اپنے خلوت خانہسے نِکل آئے۔

17. کاہِن یعنی خُداوند کے خادِم ڈیوڑھی اور قُربان گاہکے درمِیانگِریہ و زاری کریںاور کہیں اَے خُداوند اپنے لوگوں پر رحم کراور اپنی مِیراث کی تَوہِین نہ ہونے دے ۔اَیسا نہ ہو کہ دُوسری قَومیں اُن پر حُکومت کریں ۔وہ اُمّتوں کے درمیان کیوں کہیں کہ اُن کا خُداکہاں ہے؟۔

18. تب خُداوند کو اپنے مُلک کے لِئے غَیرت آئیاور اُس نے اپنے لوگوں پر رحم کِیا۔

19. پِھر خُداوند نے اپنے لوگوں سے فرمایامَیں تُم کو اناج اور نئی مَے اور تیل عطا فرماؤُں گااور تُم اُن سے سیر ہو گےاور مَیں پِھر تُم کو قَوموں میں رُسوا نہ کرُوں گا۔

یُوایل 2