8. تُم بھی صبر کرو اوراپنے دِلوں کو مضبُوط رکھّو کیونکہ خُداوند کی آمد قرِیب ہے۔
9. اَے بھائِیو ! ایک دُوسرے کی شِکایت نہ کرو تاکہ تُم سزا نہ پاؤ ۔ دیکھو مُنصِف دروازہ پر کھڑا ہے۔
10. اَے بھائِیو ! جِن نبِیوں نے خُداوند کے نام سے کلام کِیا اُن کو دُکھ اُٹھانے اور صبر کرنے کا نمُونہ سمجھو۔
11. دیکھو صبر کرنے والوں کو ہم مُبارک کہتے ہیں ۔ تُم نے ایُّوب کے صبر کا حال تو سُنا ہی ہے اور خُداوند کی طرف سے جو اِس کا انجام ہُؤا اُسے بھی معلُوم کر لِیا جِس سے خُداوند کا بُہت ترس اور رَحم ظاہِر ہوتا ہے۔