یشُوع 9:25-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

25. اور اب دیکھ ہم تیرے ہاتھ میں ہیں ۔ جو کُچھ تُو ہم سے کرنا بھلا اور ٹِھیک جانے سو کر۔

26. پس اُس نے اُن سے وَیسا ہی کِیا اور بنی اِسرائیل کے ہاتھ سے اُن کو اَیسا بچایا کہ اُنہوں نے اُن کو قتل نہ کِیا۔

27. اور یشُوع نے اُسی دِن اُن کو جماعت کے لِئے اور اُس مقام پر جِسے خُداوند خُود چُنے اُس کے مذبح کے لِئے لکڑہارے اور پانی بھرنے والے مُقرّر کِیا جَیسا آج تک ہے۔

یشُوع 9