یشُوع 7:17-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. پِھر وہ یہُوداہ کے خاندانوں کو نزدِیک لایا اور زارح کا خاندان پکڑا گیا ۔ پِھر وہ زارح کے خاندان کے ایک ایک آدمی کو نزدِیک لایا اور زبدی پکڑا گیا۔

18. پِھر وہ اُس کے گھرانے کے ایک ایک مَرد کو نزدِیک لایا اور عکن بِن کرمی بِن زبد ی بِن زارح جو یہُوداہ کے قبِیلہ کا تھا پکڑا گیا۔

19. تب یشُوع نے عکن سے کہا اَے میرے فرزند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی تمجِید کر اور اُس کے آگے اِقرار کر ۔ اب تُو مُجھے بتا دے کہ تُو نے کیا کِیا ہے اور مُجھ سے مت چُھپا۔

20. اور عکن نے یشُوع کو جواب دِیا فی الحقِیقت مَیں نے خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کا گُناہ کِیا ہے اور یہ یہ مُجھ سے سرزد ہُؤا ہے۔

21. کہ جب مَیں نے لُوٹ کے مال میں بابل کی ایک نفِیس چادر اور دو سَو مِثقال چاندی اور پچاس مِثقال سونے کی ایک اِینٹ دیکھی تو مَیں نے للچا کر اُن کو لے لِیا اور دیکھ وہ میرے ڈیرے میں زمِین میں چُھپائی ہُوئی ہیں اور چاندی اُن کے نِیچے ہے۔

یشُوع 7