7. اور بنی مراری کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر مِلے۔
8. اور بنی اِسرائیل نے قُرعہ ڈال کر اِن شہروں اور اِن کی نواحی کو جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت فرمایا تھا لاویوں کو دِیا۔
9. اُنہوں نے بنی یہُوداہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ میں سے یہ شہر دِئے جِن کے نام یہاں مذکُور ہیں۔
10. اور یہ قہاتِیوں کے خاندانوں میں سے جو لاو ی کی نسل میں سے تھے بنی ہارُون کو مِلے کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا تھا۔
11. سو اُنہوں نے یہُوداہ کے کوہِستانی مُلک میں عناق کے باپ اربع کا شہر قریت ا ربع جو حبرُو ن کہلاتا ہے مع اُس کی نواحی کے اُن کو دِیا۔
12. لیکن اُس شہر کے کھیتوں اور گاؤں کو اُنہوں نے یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو مِیراث کے طَور پر دِیا۔