32. چھٹا قُرعہ بنی نفتالی کے نام پر بنی نفتالی کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔
33. اور اُن کی سرحد حلف سے اور ضعننّیِم کے بلُوط سے ادامی نقب اور یبنی ایل ہوتی ہُوئی لقُوم تک تھی اور اُس کا خاتِمہ یَردن پر ہُؤا۔
34. اور وہ حدمغرِب کی طرف مُڑ کر ازنُوت تبُور سے گُذرتی ہُوئی حُقّوق کو گئی اور جنُوب میں زبُولُون تک اور مغرِب میں آشر تک اور مشرِق میں یہُوداہ کے حِصّہ کے یَردن تک پُہنچی۔
35. اور فصِیل دار شہر یہ ہیں یعنی صِدّیم اور صیر اور حمّات اور رقّت اور کِنّرت۔
36. اور ادامہ اور رامہ اور حصُور۔
37. اور قادِ س اور ادرعی اور عَین حصُور۔
38. اور ارون اور مِجدا ل ایل اور حُرِیم اور بَیت عنات اور بَیت شمس ۔ یہ اُنِیس شہر تھے اور اِن کے گاؤں بھی تھے۔
39. یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی نفتالی کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔
40. اور ساتواں قُرعہ بنی دان کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔
41. اور اُن کی مِیراث کی حد یہ ہے ۔ صرعاہ اور اِستا ل اور عیرشمس۔
42. اورشعلبِین اور ایّالو ن اور اِتلا ہ۔
43. اور ایلو ن اور تِمناتہ اور عقرُون۔
44. اور اِلِتقیہ اور جِبّتو ن اور بعلات۔
45. اور یہُود اور بنی برق اور جات رِ مّون۔
46. اور مے یرقُو ن اور رِقُّون مع اُس سرحد کے جو یافہ کے مُقابِل ہے۔
47. اور بنی دان کی حد اُن کی اِس حد کے علاوہ بھی تھی کیونکہ بنی دان نے جا کر لشم سے جنگ کی اور اُسے سر کر کے اُس کو تلوار کی دھار سے مارا اور اُس پر قبضہ کر کے وہاں بسے اور اپنے باپ دان کے نام پر لشم کا نام دان رکھّا۔
48. یہ سب شہر اور اِن کے گاؤں بنی دان کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔
49. پس وہ اُس مُلک کو مِیراث کے لِئے اُس کی سرحدّوں کے مُطابِق تقسِیم کرنے سے فارِغ ہُوئے اور بنی اِسرائیل نے نُون کے بیٹے یشُوع کو اپنے درمِیان مِیراث دی۔