یشُوع 14:12-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. سو یہ پہاڑی جِس کا ذِکر خُداوند نے اُس روز کِیا تھا مُجھ کو دے دے کیونکہ تُونے اُس دِن سُن لِیا تھا کہ عناقِیم وہاں بستے ہیں اور وہاں کے شہر بڑے اور فصِیل دار ہیں ۔ یہ مُمکِن ہے کہ خُداوند میرے ساتھ ہو اور مَیں اُن کو خُداوند کے قَول کے مُطابِق نِکال دُوں۔

13. تب یشُوع نے یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو دُعا دی اور اُس کو حبرُو ن مِیراث کے طَور پر دے دِیا۔

14. سو حبرُو ن اُس وقت سے آج تک قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب کی مِیراث ہے اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی پُوری پَیروی کی۔

15. اور اگلے وقت میں حبرُو ن کا نام قریت اربع تھا اور وہ اربع عناقِیم میں سب سے بڑا آدمی تھااور اُس مُلک کو جنگ سے فراغت مِلی۔

یشُوع 14