1. اُس مُلک کے وہ بادشاہ جِن کو بنی اِسرائیل نے قتل کر کے اُن کے مُلک پر یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف ارنو ن کی وادی سے لے کر کوہِ حرمُو ن تک اور تمام مشرِقی مَیدان پر قبضہ کر لِیا یہ ہیں۔
2. اموریوں کا بادشاہ سِیحو ن جو حسبو ن میں رہتا تھا اور عرو عیر سے لے کر جو وادیِ ارنو ن کے کنارے ہے اور اُس وادی کے بِیچ کے شہر سے وادیِ یبّوق تک جو بنی عَمُّون کی سرحد ہے آدھے جِلعاد پر۔