41. اور یشُوع نے اُن کو قادِس برنِیع سے لے کر غزّہ تک اور جشن کے سارے مُلک کے لوگوں کو جِبعو ن تک مارا۔
42. اور یشُوع نے اُن سب بادشاہوں پر اور اُن کے مُلک پر ایک ہی وقت میں تسلُّط حاصِل کِیا اِس لِئے کہ خُداوند اِسرا ئیل کا خُدا اِسرا ئیل کی خاطِر لڑا۔
43. پِھر یشُوع اور سب اِسرائیلی اُس کے ساتھ جِلجا ل کو خَیمہ گاہ میں لَوٹے۔