19. ربُّ الافواج کے قہر سے یہ مُلک جلایا گیا ہے اور لوگ اِیندھن کی مانِند ہیں۔ کوئی اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا۔
20. اور کوئی د ہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اوروہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا ۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔
21. منسّی افرائِیم کا اور افرائِیم منسّی کا اوروہ مِل کر یہُودا ہ کے مُخالِف ہوں گے ۔ باوُجُود اِس کے اُس کا قہر ٹل نہیں گیا بلکہ اُس کا ہاتھ ہنُوز بڑھا ہُؤاہے۔