یسعیاہ 61:3-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. صِیُّون کے غمزدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہاُن کو راکھ کے بدلے سِہرااور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کےبدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوںتاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کےلگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلالظاہِر ہو۔

4. تب وہ پُرانے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کریں گے اورقدِیم وِیرانِیوں کو پِھر بِنا کریں گے اور اُناُجڑے شہروں کی مرمّت کریں گے جوپُشت در پُشت اُجاڑ پڑے تھے۔

5. پردیسی آ کھڑے ہوں گےاور تُمہارے گلّوں کو چرائیں گےاور بیگانوں کے بیٹے تُمہارے ہل چلانے والےاور تاکِستانوں میں کام کرنے والےہوں گے۔

6. پر تُم خُداوند کے کاہِن کہلاؤ گے ۔وہ تُم کو ہمارے خُدا کے خادِم کہیں گے ۔تُم قَوموں کا مال کھاؤ گے اور تُم اُن کی شَوکت پرفخر کرو گے۔

یسعیاہ 61