1. خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہےکیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُو شخبری سُناؤُں ۔اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّیدُوں ۔قَیدیوں کے لِئے رہائیاور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔
2. تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کےاِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوںاور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔
3. صِیُّون کے غمزدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہاُن کو راکھ کے بدلے سِہرااور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کےبدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوںتاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کےلگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلالظاہِر ہو۔