3. مَیں نے قدِیم سے ہونے والی باتوں کی خبر دیہے ۔ ہاں وہ میرے مُنہ سے نِکلِیں ۔ مَیں نےاُن کو ظاہِر کِیا۔مَیں ناگہان اُن کو عمل میں لایا اور وہ وقُوع میںآئِیں۔
4. چُونکہ مَیں جانتا تھا کہ تُو ضِدّی ہےاور تیری گردن کا پٹھا لوہے کا ہے اور تیری پیشانیپِیتل کی ہے۔
5. اِس لِئے مَیں نے قدِیم ہی سے یہ باتیں تُجھےکہہ سُنائِیںاور اُن کے واقِع ہونے سے پیشتر تُجھ پر ظاہِر کر دِیاتا نہ ہو کہ تُو کہےمیرے بُت نے یہ کام کِیا اور میرے کھودےہُوئے صنم نے اور میری ڈھالی ہُوئیمُورت نے یہ باتیں فرمائِیں۔
6. تُو نے یہ سُنا ہے سو اِس سب پر توجُّہ کر ۔کیا تُم اِس کا اِقرار نہ کرو گے؟اب مَیں تُجھے نئی چِیزیں اورپوشِیدہ باتیںجِن سے تُو واقِف نہ تھا دِکھاتا ہُوں۔