10. خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہواور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیاتاکہ تُم جانو اورمُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیںوُہی ہُوں ۔مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھیکوئی نہ ہو گا۔
11. مَیں ہی یہووا ہ ہُوںاور میرے سِوا کوئی بچانے والانہیں۔
12. مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشیاور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبیمعبُود نہ تھا۔سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہیخُدا ہُوں۔
13. آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرےہاتھ سے چُھڑا سکے ۔مَیں کام کرُوں گا ۔ کَون ہے جو اُسے رَدّکرسکے؟۔