18. اِس لِئے کہ پاتال تیری سِتایش نہیں کر سکتا اورمَوت سے تیری حمد نہیں ہو سکتی۔وہ جو گور میں اُترنے والے ہیں تیری سچّائی کےاُمّیدوار نہیں ہو سکتے۔
19. زِندہ ہاں زِندہ ہی تیری سِتایش کرے گا ۔جَیسا آج کے دِن مَیں کرتا ہُوں۔باپ اپنی اَولاد کو تیری سچّائی کی خبر دے گا۔
20. خُداوند مُجھے بچانے کو تیّار ہے۔اِس لِئے ہم اپنے تاردار سازوں کے ساتھعُمر بھر خُداوند کے گھر میں سرُود خوانی کرتےرہیں گے۔
21. یسعیا ہ نے کہا تھا کہ انجِیر کی ٹِکیہ لے کر پھوڑے پر باندھیں اور وہ شِفا پائے گا۔
22. اور حِزقیاہ نے کہا تھا اِس کا کیا نِشان ہے کہ مَیں خُداوند کے گھر میں جاؤُں گا؟۔