یسعیاہ 35:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. بیابان اور وِیرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خُوشیکرے گااور نرگِس کی مانِند شگُفتہ ہو گا۔

2. اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی ۔ وہ شادمانیسے گاکر خُوشی کرے گا ۔لُبنا ن کی شَوکت اورکرمِل اور شارُو ن کی زِینتاُسے دی جائے گی ۔وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمتدیکھیں گے۔

3. کمزور ہاتھوں کو زور اورناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔

4. اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہوہِمّت باندھو مت ڈرو ۔دیکھوتُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے ۔ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔

5. اُس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائیں گیاور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔

یسعیاہ 35