یسعیاہ 33:15-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. وہ جو راست رفتار اور درُست گُفتار ہے ۔ جو ظُلم کے نفع کو حقِیر جانتا ہے ۔ جو رِشوت سے دست بردار ہے ۔ جو اپنے کان بند کرتا ہے تاکہ خُون ریزی کے مضمُون نہ سُنے اور آنکھیں مُوندتا ہے تاکہ زِیان کاری نہ دیکھے۔

16. وہ بُلندی پر رہے گا ۔ اُس کی پناہ گاہ پہاڑ کا قلعہ ہو گا ۔ اُس کو روٹی دی جائے گی ۔ اُس کا پانی مُقرّر ہوگا۔

17. تیری آنکھیں بادشاہ کا جمال دیکھیں گی ۔ وہ بُہت دُورتک وسِیع مُلک پر نظر کریں گی۔

18. تیرا دِل اُس دہشت پر سوچے گا ۔ کہاں ہے وہ گِننے والا؟کہاں ہے وہ تولنے والا؟ کہاں ہے وہ جو بُرجوں کو گِنتاتھا؟۔

یسعیاہ 33