یسعیاہ 32:16-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. تب بیابان میں عدل بسے گا اور صداقت شاداب مَیدان میں رہا کرے گی۔

17. اور صداقت کا انجام صُلح ہو گا اور صداقت کا پَھل ابدی آرام و اِطمِینان ہو گا۔

18. اور میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بے خطر گھروں میں اور آسُودگی اور آسایش کے کاشانوں میں رہیں گے۔

19. لیکن جنگل کی بربادی کے وقت اولے پڑیں گے اور شہر بِالکُل پست ہو جائے گا۔

20. تُم خُوش نصِیب ہو جو سب نہروں کے آس پاس بوتے ہو اوربَیلوں اور گدھوں کو اُدھر لے جاتے ہو۔

یسعیاہ 32