یسعیاہ 3:7-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اُس روز وہ بُلند آواز سے کہے گا کہ مُجھ سے اِنتِظام نہیں ہو گا کیونکہ میرے گھر میں نہ روٹی ہے نہ کپڑا ۔مُجھے لوگوں کا حاکِم نہ بناؤ۔

8. کیونکہ یروشلیِم کی بربادی ہو گئی اور یہُودا ہ گِرگیا ۔ اِس لِئے کہ اُن کی بول چال اور چال چلن خُداوندکے خِلاف ہیں کہ اُس کی جلالی آنکھوں کو غضب ناک کریں۔

9. اُن کے مُنہ کی صُورت اُن پر گواہی دیتی ہے ۔ وہ اپنے گُناہوں کو سدُو م کی مانِند ظاہِر کرتے ہیں اور چُھپاتے نہیں۔ اُن کی جانوں پر واوَیلا ہے! کیونکہ وہ آپ اپنے اُوپر بلا لاتے ہیں۔

10. راست بازوں کی بابت کہو کہ بھلا ہو گا کیونکہ وہ اپنے کاموں کا پَھل کھائیں گے۔

11. شرِیروں پر واوَیلا ہے! کہ اُن کو بدی پیش آئے گی کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں کا کِیا پائیں گے۔

12. میرے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ لڑکے اُن پر ظُلم کرتے ہیں اور عَورتیں اُن پر حُکمران ہیں ۔اَے میرے لوگو!تُمہارے پیشوا تُم کو گُمراہ کرتے ہیں اور تُمہارے چلنے کی راہوں کو بِگاڑتے ہیں۔

یسعیاہ 3