یسعیاہ 3:15-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ اِس کے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتے اور مِسکِینوں کے سرکُچلتے ہو؟۔

16. اور خُداوند فرماتا ہے چُونکہ صِیّون کی بیٹیاں مُتکبّر ہیں اور گردن کشی اور شوخ چشمی سے خِرامان ہوتی ہیں اوراپنے پاؤں سے ناز رفتاری کرتی اور گُھنگھرُو بجاتی جاتی ہیں۔

17. اِس لِئے خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کے سر گنجے اوریہُودا ہ اُن کے بدن بے پردہ کر دے گا۔

18. اُس دِن خُداوند اُن کے خلخال کی زیبایش اور جالِیاں اور چاند لے لے گا۔

19. اور آویزے اور پہنچیاں اور نِقاب۔

20. اور تاج اور پازیب اور پٹکے اور عِطردان اور تعوِیذ۔

یسعیاہ 3