یسعیاہ 29:22-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اِس لِئے خُداوند جو ابرہام کا نجات دینے والا ہے یعقُو ب کے خاندان کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہ یعقُو ب اب شرمِندہ نہ ہو گا اور وہ ہرگِز زرد رُو نہ ہو گا۔

23. بلکہ اُس کے فرزند اپنے درمِیان میری دستکاری دیکھ کرمیرے نام کی تقدِیس کریں گے۔ ہاں وہ یعقُو ب کے قُدُّوس کی تقدِیس کریں گے اور اِسرائیل کے خُدا سے ڈریں گے۔

24. اور وہ بھی جو رُوح میں گُمراہ ہیں فہم حاصِل کریں گے اور بُڑبُڑانے والے تعلِیم پذِیر ہوں گے۔

یسعیاہ 29