22. سو اب تُم ٹھٹّھا نہ کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ تُمہارے بند سخت ہو جائیں کیونکہ مَیں نے خُداوند ربُّ الافواج سے سُنا ہے کہ اُس نے کامِل اور مصمّم اِرادہ کِیا ہے کہ ساری سر زمِین کو تباہ کرے۔
23. کان لگا کر میری آواز سُنو ۔ شِنوا ہو کر میری بات پر دِل لگاؤ۔
24. کیا کِسان بونے کے لِئے ہر روز ہل چلایا کرتا ہے؟ کیاوہ ہر وقت اپنی زمِین کو کھودتا اور اُس کے ڈھیلے پھوڑاکرتا ہے؟۔
25. جب اُس کو ہموار کر چُکا تو کیا وہ اجوائِن کو نہیں چِھینٹتا اور زِیرہ کو ڈال نہیں دیتا اور گیہُوں کو قِطاروں میں نہیں بوتا اور جَو کو اُس کے مُعیّن مکان میں اورکٹھیا گیہُوں کو اُس کی خاص کِیاری میں نہیں بوتا؟۔
26. کیونکہ اُس کا خُدا اُس کو تربِیّت کر کے اُسے سِکھاتاہے۔