یسعیاہ 28:18-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. اور تُمہارا عہد جو مَوت سے ہُؤا منسُوخ ہو جائے گااور تُمہارا پَیمان جو پاتال سے ہُؤا قائِم نہ رہے گا۔ جب سزا کا سَیلاب آئے گا تو تُم کو پامال کرے گا۔

19. اور گُذرتے وقت تُم کو بہا لے جائے گا ۔ ہر صُبح اورشب و روز آئے گا بلکہ اُس کا چرچا سُننا بھی خوفناک ہوگا۔

20. کیونکہ پلنگ اَیسا چھوٹا ہے کہ آدمی اُس پر دراز نہیں ہو سکتا اور لِحاف اَیسا تنگ ہے کہ وہ اپنے آپ کو اُس میں لِپیٹ نہیں سکتا۔

21. کیونکہ خُداوند اُٹھے گا جَیسا کوہِ پراضِیم میں اوروہ غضبناک ہو گا جَیسا جِبعُو ن کی وادی میں تاکہ اپناکام بلکہ اپنا عجِیب کام کرے اور اپنا کام ہاں اپنا انوکھاکام پُورا کرے۔

22. سو اب تُم ٹھٹّھا نہ کرو ۔ ایسا نہ ہو کہ تُمہارے بند سخت ہو جائیں کیونکہ مَیں نے خُداوند ربُّ الافواج سے سُنا ہے کہ اُس نے کامِل اور مصمّم اِرادہ کِیا ہے کہ ساری سر زمِین کو تباہ کرے۔

23. کان لگا کر میری آواز سُنو ۔ شِنوا ہو کر میری بات پر دِل لگاؤ۔

24. کیا کِسان بونے کے لِئے ہر روز ہل چلایا کرتا ہے؟ کیاوہ ہر وقت اپنی زمِین کو کھودتا اور اُس کے ڈھیلے پھوڑاکرتا ہے؟۔

25. جب اُس کو ہموار کر چُکا تو کیا وہ اجوائِن کو نہیں چِھینٹتا اور زِیرہ کو ڈال نہیں دیتا اور گیہُوں کو قِطاروں میں نہیں بوتا اور جَو کو اُس کے مُعیّن مکان میں اورکٹھیا گیہُوں کو اُس کی خاص کِیاری میں نہیں بوتا؟۔

26. کیونکہ اُس کا خُدا اُس کو تربِیّت کر کے اُسے سِکھاتاہے۔

27. کہ اجوائِن کو داؤنے کے ہینگے سے نہیں داؤتے اورزِیرے کے اُوپر گاڑی کے پہئے نہیں گُھماتے بلکہ اجوائِن کو لاٹھی سے جھاڑتا ہے اور زِیرے کو چھڑی سے۔

28. روٹی کے غلّہ پر دائیں چلاتا ہے لیکن وہ ہمیشہ اُسے کُوٹتا نہیں رہتا اور اپنی گاڑی کے پہیوں اور گھوڑوں کو اُس پر ہمیشہ پِھراتا نہیں رہتا ۔ وہ اُسے سراسر نہیں کُچلے گا۔

29. یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔

یسعیاہ 28