1. اُس وقت یہُودا ہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ہمارا ایک مُحکم شہر ہےجِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّرکرے گا۔
2. تُم دروازے کھولوتاکہ صادِق قَوم جو وفادار رہی داخِل ہو۔
3. جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گاکیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔
4. ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّوکیونکہ خُداوند یہووا ہ ابدی چٹان ہے۔
5. کیونکہ اُس نے بُلندی پر بسنے والوں کو نِیچے اُتارا۔بُلند شہر کو زیر کِیا ۔اُس نے اُسے زیر کر کے خاک میں مِلایا۔
6. وہ پاؤں تلے رَوندا جائے گا ۔ہاں مِسکِینوں کے پاؤں اور مُحتاجوں کےقدموں سے۔
7. صادِق کی راہ راستی ہے ۔تُو جو حق ہے صادِق کی راہبری کرتا ہے۔
8. ہاں تیری عدالت کی راہ میں اَے خُداوند ہمتیرے مُنتظِررہے ۔ہماری جان کا اِشتِیاق تیرے نام اور تیری یاد کیطرف ہے۔
9. رات کو میری جان تیری مُشتاق ہے ۔ہاں میری رُوح تیری جُستجُو میں کوشان رہے گیکیونکہ جب تیری عدالت زمِین پر جاری ہے تودُنیا کے باشِندے صداقت سِیکھتے ہیں۔
10. ہرچند شرِیر پر مِہربانی کی جائےپر وہ صداقت نہ سِیکھے گا۔راستی کے مُلک میں ناراستی کرے گااور خُداوند کی عظمت کو نہ دیکھے گا۔
11. اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلندہے پر وہ نہیں دیکھتےلیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیںگے اور شرمسارہوں گےبلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔
12. اَے خُداوند! تُو ہی ہم کو سلامتی بخشے گاکیونکہ تُو ہی نے ہمارے سب کاموں کو ہمارےلِئے انجام دِیا ہے۔
13. اَے خُداوند! ہمارے خُدا تیرے سِوا دُوسرےحاکِموں نے ہم پر حُکومت کی ہےلیکن تیری مدد سے ہم صِرف تیراہی نام لِیاکریں گے۔
14. وہ مَر گئے ۔ پِھر زِندہ نہ ہوں گے ۔وہ رِحلت کر گئے پِھر نہ اُٹھیں گےکیونکہ تُو نے اُن پر نظر کی اور اُن کونابُود کِیااور اُن کی یاد کو بھی مِٹا دِیا ہے۔
15. اَے خُداوند! تُو نے اِس قَوم کو کثرت بخشی ہے ۔تُونے اِس قَوم کو بڑھایا ہے۔تُو ہی ذُوالجلال ہے ۔ تُوہی نے مُلک کی حدُود کوبڑھا دِیا ہے۔
16. اَے خُداوند! وہ مُصِیبت میں تیرے طالِب ہُوئے ۔جب تُو نے اُن کو تادِیب کی تو اُنہوں نےگِریہ و زاری کی۔
17. اَے خُداوند! تیرے حضُور میں ہم اُس حامِلہ کیمانِندہیں جِس کی وِلادت کا وقت نزدِیک ہو ۔جو دُکھ میں ہے اور اپنے درد سے چِلاّتی ہے۔
18. ہم حامِلہ ہُوئے ۔ہم کو دردِ زِہ لگا پر پَیدا کیا ہُؤا؟ ہوا!ہم نے زمِین پر آزادی کو قائِم نہیں کِیااور نہ دُنیا میں بسنے والے ہی پَیدا ہُوئے۔
19. تیرے مُردے جی اُٹھیں گے ۔میری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی ۔تُم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گاؤکیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانِند ہے جونباتات پر پڑتی ہےاور زمِین مُردوں کو اُگل دے گی۔
20. اَے میرے لوگو! اپنے خلوت خانوں میں داخِل ہو اوراپنے پِیچھے دروازے بند کر لو اور اپنے آپ کو تھوڑی دیرتک چُھپا رکھّو جب تک کہ غضب ٹل نہ جائے۔
21. کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چُھپائے گی۔