یسعیاہ 15:6-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. کیونکہ نِمرِیم کی نہریں خراب ہو گئِیں کیونکہ گھاس کملا گئی اور سبزہ مُرجھا گیا اور روئیدگی کا نام نہ رہا۔

7. اِس لِئے وہ فراوان مال جو اُنہوں نے حاصِل کِیا تھااور ذخِیرہ جو اُنہوں نے رکھ چھوڑا تھا بید کی ندی کے پار لے جائیں گے۔

8. کیونکہ فریاد موآ ب کی سرحدّوں تک اور اُن کا نَوحہ اِجلائِم تک اور اُن کا ماتم بیرایلِیم تک پُہنچ گیاہے۔

9. کیونکہ دَیمو ن کی ندیاں لہُو سے بھری ہیں۔ مَیں دَیمو ن پر زِیادہ مُصِیبت لاؤُں گا کیونکہ اُس پر جوموآ ب میں سے بچ کر بھاگے گا اور اُس مُلک کے باقی لوگوں پر ایک شیرِ بَبر بھیجُوں گا۔

یسعیاہ 15