1. بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیا ہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔
2. تُم ننگے پہاڑ پر ایک جھنڈا کھڑا کرو ۔ اُن کو بُلندآواز سے پُکارو اور ہاتھ سے اِشارہ کرو کہ وہ سرداروں کے دروازوں کے اندر جائیں۔
3. مَیں نے اپنے مخصُوص لوگوں کو حُکم کِیا ۔ مَیں نے اپنے بہادُروں کو جو میری خُداوندی سے مسرُور ہیں بُلایاہے کہ وہ میرے قہر کو انجام دیں۔
4. پہاڑوں میں ایک ہجُوم کا شور ہے ۔ گویا بڑے لشکر کا!مملکتوں کی قَوموں کے اِجتماع کا غَوغا ہے! ربُّ الافواج جنگ کے لِئے لشکر جمع کرتا ہے۔