37. کیونکہ مَیں عَیلا م کو اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے آگے ہِراسان کرُوں گا اور اُن پر ایک بَلا یعنی قہرِ شدِید کو نازِل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور تلوار کو اُن کے پِیچھے لگا دُوں گا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔
38. اور مَیں اپنا تخت عَیلا م میں رکھُّوں گا اور وہاں سے بادشاہ اور اُمرا کو نابُود کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔
39. پر آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ مَیں عَیلا م کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔