مَیں اُن کو گھبرائے ہُوئے کیوں دیکھتا ہُوں؟وہ پلٹ گئے۔ اُن کے بہادُروں نے شِکستکھائی ۔وہ بھاگ نِکلے اور پِیچھے پِھر کر نہیں دیکھتےکیونکہ چاروں طرف خَوف ہے خُداوند فرماتا ہے۔