1. خُداوند کا کلام جو یَرمِیا ہ نبی پر اقوام کی بابت نازِل ہُؤا۔
2. مِصر کی بابت :۔ شاہِ مِصر فرعَون نِکو ہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُرا ت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکَدر ضر نے شاہِ یہُودا ہ یہُویقِیم بِن یوسیا ہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔
3. سِپر اور ڈھال کو تیّار کرواور لڑائی پر چلے آؤ۔
4. گھوڑوں پر ساز لگاؤ ۔اَے سوارو! تُم سوار ہو اور خَود پہن کر نِکلو۔نیزوں کو صَیقل کرو۔بکتر پہنو۔