اِس لِئے اَے تمام بنی یہُوداہ جو مُلکِ مِصر میں بستے ہو! خُداوند کا کلام سُنو ۔ دیکھو خُداوند فرماتا ہے مَیں نے اپنے بزُرگ نام کی قَسم کھائی ہے کہ اب میرا نام یہُودا ہ کے لوگوں میں تمام مُلکِ مِصر میں کِسی کے مُنہ سے نہ نِکلے گا کہ وہ کہے زِندہ خُداوند خُدا کی قَسم۔