یرمِیاہ 42:5-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور اُنہوں نے یَرمِیا ہ سے کہا کہ جو کُچھ خُداوند تیرا خُدا تیری معرفت ہم سے فرمائے اگر ہم اُس پر عمل نہ کریں تو خُداوند ہمارے خِلاف سچّا اور وفادار گواہ ہو۔

6. خواہ بھلا معلُوم ہو خواہ بُرا ہم خُداوند اپنے خُدا کا حُکم جِس کے حضُور ہم تُجھے بھیجتے ہیں مانیں گے تاکہ جب ہم خُداوند اپنے خُدا کی فرماں برداری کریں تو ہمارا بھلا ہو۔

7. اب دس دِن کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُداوند کا کلام یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا۔

8. اور اُس نے یُوحنا ن بِن قرِیح اور سب فَوجی سرداروں کو جو اُس کے ساتھ تھے اور ادنیٰ و اعلیٰ سب کو بُلایا۔

یرمِیاہ 42