4. تب یَرمِیا ہ نبی نے اُن سے کہا مَیں نے سُن لِیا ۔ دیکھو اب مَیں خُداوند تُمہارے خُدا سے تُمہارے کہنے کے مُطابِق دُعا کرُوں گا اور جو جواب خُداوند تُم کو دے گا مَیں تُم کو سُناؤُں گا ۔ مَیں تُم سے کُچھ نہ چُھپاؤُں گا۔
5. اور اُنہوں نے یَرمِیا ہ سے کہا کہ جو کُچھ خُداوند تیرا خُدا تیری معرفت ہم سے فرمائے اگر ہم اُس پر عمل نہ کریں تو خُداوند ہمارے خِلاف سچّا اور وفادار گواہ ہو۔
6. خواہ بھلا معلُوم ہو خواہ بُرا ہم خُداوند اپنے خُدا کا حُکم جِس کے حضُور ہم تُجھے بھیجتے ہیں مانیں گے تاکہ جب ہم خُداوند اپنے خُدا کی فرماں برداری کریں تو ہمارا بھلا ہو۔
7. اب دس دِن کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُداوند کا کلام یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا۔