8. تو اِسمٰعیل بِن نتنیا ہ اور یُوحنا ن اور یُونتن بنی قریح اور سِرا یاہ بِن تنحُومت اور بنی عیِفی نطُوفاتی اور یزنیا ہ بِن معکا تی اپنے آدمِیوں کے ساتھ جدلیا ہ کے پاس مِصفا ہ میں آئے۔
9. اور جِدلیا ہ بِن اخِیقا م بِن سافن نے اُن سے اور اُن کے آدمِیوں سے قَسم کھا کر کہا کہ تُم کسدیوں کی خِدمت گُذاری سے نہ ڈرو ۔ اپنے مُلک میں بسو اور شاہِ بابل کی خِدمت کرو تو تُمہارا بھلا ہو گا۔
10. اور دیکھو مَیں تو اِس لِئے مِصفا ہ میں رہتا ہُوں کہ جو کسدی ہمارے پاس آئیں اُن کی خِدمت میں حاضِر رہُوں پر تُم مَے اور تابِستانی میوے اور تیل جمع کر کے اپنے برتنوں میں رکھّو اور اپنے شہروں میں جِن پر تُم نے قبضہ کِیا ہے بسو۔
11. اور اِسی طرح جب اُن سب یہُودیوں نے جو موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور تمام مُمالِک میں تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے یہُودا ہ کے چند لوگوں کو رہنے دِیا ہے اور جِدلیا ہ بِن اخِیقا م بِن سافن کو اُن پر حاکِم مُقرّر کِیا ہے۔