1. وہ کلام جو شاہِ یہُودا ہ یہویقِیم بِن یوسیا ہ کے ایّام میں خُداوند کی طرف سے یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا۔
2. کہ تُو ریکابِیوں کے گھر جا اور اُن سے کلام کر اور اُن کو خُداوند کے گھر کی ایک کوٹھری میں لا کر مَے پِلا۔
3. تب مَیں نے یازنیا ہ بِن یَرمِیا ہ بِن حبصِنیا ہ اور اُس کے بھائِیوں اور اُس کے سب بیٹوں اور ریکابِیوں کے تمام گھرانے کو ساتھ لِیا۔
4. اور مَیں اُن کو خُداوند کے گھر میں بنی حنان بِن یِجد لیاہ مردِ خُدا کی کوٹھری میں لایا جو اُمرا کی کوٹھری کے نزدِیک معسیا ہ بِن سلُو م دربان کی کوٹھری کے اُوپر تھی۔
5. اور مَیں نے مَے سے لبریز پِیالے اور جام ریکابِیوں کے گھرانے کے بیٹوں کے آگے رکھّے اور اُن سے کہا مَے پِیو۔
6. پر اُنہوں نے کہا ہم مَے نہ پِئیں گے کیونکہ ہمارے باپ یُونادا ب بِن ریکا ب نے ہم کو یُوں حُکم دِیا کہ تُم ہرگِز مَے نہ پِینا ۔ نہ تُم نہ تُمہارے بیٹے۔