22. اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُداہُوں گا۔
23. دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کی آندھی چلتی ہے ۔ یہ تیز طُوفان شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔
24. جب تک یہ سب کُچھ نہ ہو لے اور خُداوند اپنے دِل کے مقصد پُورے نہ کر لے اُس کا قہرِ شدِید مَوقُوف نہ ہو گا ۔ تُم آخِری دِنوں میں اِسے سمجھو گے۔